Search users like: @justinbieber or tags like: instalove


#Noval Instagram Medias

Sponsored ads
Sponsored ads
Sponsored ads

مجھے تو ہمیشہ سے ہی زیادہ خوشی مزید افسردہ کر دیتی ہے۔ شاید میرے اندر خوشی جھیلنے کا ظرف ہی نہیں تھا اور کسی ایسے احساس کا جشن کیا منانا، جو چند گھڑیوں سے لے کر بس چند گھنٹوں تک ہی آپ کا ساتھی ہو۔ شاید خوشی کا واسطہ ہی اس کی اس کامیابی کی صفت سے جڑا ہے۔ بڑی سے بڑی خوشی ہمیں بس کچھ دیر کے لیے ہی تو مسرور رکھ پاتی ہے اور پھر دھیرے دھیرے یہ سرور ایک اطمینان میں ڈھلنے لگتا ہے اور چند گھنٹوں بعد ہی کسی احساس کی تکمیل کی طمانیت میں تبدیل ہو کر ذہن کے کسی گوشے میں کروٹ لے کر سو جاتا ہے۔ پھر جب تک ہم خود اس لطیف احساس کو نہ ٹٹولیں، یہ اپنے آپ نہیں جاگتا۔ لیکن اس کے برعکس «غم» ہر لمحہ بوند بوند ہو کر ہمارے دل کی زمین ٹپکتا رہتا ہے ۔ ہمیں خوشی کے دن یاد کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ غم ہمیں کبھی بھولتا ہی نہیں۔ کسی وفادار دوست کی طرح ہر پل ہمارے وجود کے اندر رہتا ہے ۔ خوشی ہمیشہ اپنے ساتھ رخصت ہونے کا تصور لاتی ہے جبکہ غم کا کانٹا ایک دائمی چھن، کاٹ اور جلن لئے دل کے اندر پیوست ہو جاتا ہے۔ تو پھر ناجانے ہم خوشی کی تلاش میں کیوں رہتے ہیں۔ اس بے وفا کو ہر لمحہ خوش آمدید کہنے کے لیے کیوں تیار رہتے ہیں، کیوں اُسے اُٹھا کر اپنے سینے لگا لیتے ہیں، جو عمر بھر ہماری چوکھٹ پر پڑا ہمارا انتظار کرتا رہتا ہے اس باوفا سے کیوں بھاگتے ہیں ~ما اخذ: عبداللہ 2 . . . . . . . . #fav_lines #noval #fav_noval

20.2.2017 14:48:13 0

Next Page



Try some popular tags:

#instagrammers #igers #instalove #instagood #follow #comment #shoutout #photography #iphoneography #androidography #filter #filters #hipster #photo #photooftheday